29 مارچ 2018 - 13:27
نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی 6 سال بعد پاکستان پہنچ گئيں

ملالہ یوسفزئی 6 سال بعد پاکستان پہنچ گئي ہیں وہ وہابی دہشت گرد تنظیم طالبان کے حملے میں زخمی ہونے کے بعد بیرون ملک علاج کے لئے چلی گئی تھیں ۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق ملالہ یوسفزئی 6 سال بعد پاکستان پہنچ گئي ہیں وہ وہابی دہشت گرد تنظیم طالبان کے حملے میں زخمی ہونے کے بعد بیرون ملک علاج کے لئے چلی گئی تھیں ۔ رپورٹ کے مطابق ملالہ 4روز تک پاکستان میں قیام کریںگی ۔ ملالہ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سمیت مختلف اہم شخصیات سے بھی ملاقاتیں کریں گی۔2012 میں ملالہ پر طالبان دہشت گردوں نے حملہ کیا تھا طالبان دہشت گردوں نے بچوں کی اسکول کی بس کو روک کر ان کے سر میں گولی ماری تھی۔ اس کے بعد ملالہ کو سرجری کے لئے بیرون ملک لے جایا گیا۔ ملالہ کو 17 سال کی عمر میں 2014 میں تعلیم کی حمایت کرنے کے لئے نوبل امن انعام سے نوازا گیا تھا۔

.......

/169